(ویب ڈیسک) کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں حادثے کے دوران جاں بحق 9مزدوروں کی میتیں ان کی آبائی علاقے شانگلہ پہنچا دی گئیں۔
میتیں ایمبولینس کے ذریعے پہنچائی گئیں ، صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد بھی ہمراہ اسلام آباد سے شانگلہ پہنچے ہزاروں کی تعداد میں لوگ میتیں وصول کرنے کے لئے موجود تھے ، میتوں کو آبائی علاقوں کو روانہ کیا گیا اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ، جاں بحق مزدوروں کا تعلق ایک ہی گاؤں سے تھا۔
اس موقع پر اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد کا کہنا تھا کہ غیر قانونی مائننگ کے خلاف صوبائی اسمبلی میں آواز اٹھاؤں گا ۔
یہ بھی پڑھیں: سوات میں بھتیجے نے اپنی پھوپھی کو قتل کردیا