سانگھڑ: 2 کمسن بچیاں سیم نالے میں ڈوب کر جاں بحق

Jun 04, 2024 | 23:13:PM
سانگھڑ: 2 کمسن بچیاں سیم نالے میں ڈوب کر جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) سانگھڑ کے نواحی علاقے میں 2 کمسن بچیاں سیم نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوں گئیں۔

سانگھڑ میں کھدڑو تھانے کی حدود میں گاؤں 16 جمڑاؤ میں افسوس ناک واقع پیش آیا، 2 بچیاں سیم نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں، جاں بحق بچیوں کی شناخت 11 سالہ پریمی ولد ملوکا بھیل اور 12سالہ روبینہ ولد بھگو بھیل کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھتیجے کے ہاتھوں پھوپھی قتل

ورثہ کا کہنا ہے کہ ہم محنت مزدوری کے لئے گھر سے باہر گئے ہوئے تھے کہ واقع پیش آیا، گھر کے نزدیک  سیم نالے میں نہاتے ہوئے ایک بچی ڈوبی تو اس کو بچاتے ہوئے دوسری بچی بھی ڈوب گئی۔

دوسری جانب مؤقف حاصل کرنے کے لئے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او سے بار بار رابطہ کرنے پر رابطہ نا ہو سکا۔