قومی ادارہ صحت کی ہیضہ سے بچاؤ اور بروقت کنٹرول کیلئے ایڈوائزری جاری

Jun 04, 2024 | 23:18:PM

(بابر شہزاد ترک) قومی ادارہ صحت نے ہیضہ سے بچاؤ اور بروقت کنٹرول کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی۔

قومی ادارہ صحت کی جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق ایڈوائزری صحت کے متعلقہ اداروں کو جاری کی گئی ہے، ہیضہ کی بیماری ویبریو کولرا کی وجہ سے آنت میں انفیکشن سے ہوتی ہے، دیگر ایشیائی ممالک کی طرح پاکستان بھی ہیضے کی وبا کا شکار ہے، ملک کے مختلف حصوں سے ہیضے کےکیسز رپورٹ ہوتے رہتے ہیں، موسمِ گرما و برسات میں ہیضہ کیسز میں اضافے کا خدشہ ہوتا ہے، ناقص حفظان صحت و پینے کے صاف پانی کی کمی ہیضہ کیلئے سازگار حالات فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمانہ غفلت برتنے پر اہلکار معطل

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا کہ  متعلقہ حکام کو ہیضے سے بچاؤ کے حوالے سے اقدامات کیلئے چَوکَس رہیں، ہیضہ سے بچاؤ کیلئے صابن اور پانی سے ہاتھ بار بار دھوئے جائیں، ٹوائلٹ کے استعمال، ڈائپرز تبدیلی، کھانا تیاری، کھانے سے قبل ہاتھ صابن سے دھوئے جائیں، ہیضے سے بچاؤ کیلئے شہری صاف  پانی پئیں۔

مزیدخبریں