وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی صدر کی ملاقات، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیرِاعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ،ایرانی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ دونوں ممالک میں گہرے تاریخی اور ثقافتی روابط ہیں، پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں موجود تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور وسعت دینے کیلئے کوشاں ہے۔
ایرانی صدر نے کہاکہ امید ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔وزیراعظم نے ایرانی صدر کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں: محمود خان اچکزئی کی صدارتی انتخاب میں حمایت کی درخواست جماعت اسلامی نے کیا کہا؟اندر کی خبر آگئی