تکنیکی وجوہات، کراچی سے 9 پروازیں منسوخ

Mar 04, 2025 | 10:42:AM

(اقصیٰ شاہد )تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث آج کراچی سے روانہ ہونے والی نو پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

 کراچی سے لاہورسیرین ایئر ای آر 524،کراچی سے اسلام آباد سیرین ایئر ای آر 502،کراچی سےلاہور ایئر بلو کی پرواز پی اے 402 منسوخ ہوئی ہے۔

کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145 ،کراچی سے اسلام آباد ایئر بلو کی پرواز 208 ،کراچی سے اسلام آباد فلائی جناح کی پرواز نائن پی 672 کینسل کی گئی۔

دوسری طرف کراچی سے کوئٹہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 310،کراچی سے لاہور نائن پی 840 ،کراچی سے لاہورپی آئی اے کی پرواز پی کے 304 منسوخ ہوئی۔

مزید پڑھیں:سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ، ڈالر سستا ہو گیا

مزیدخبریں