’’روزہ مکروہ کروا رہی ہو ‘‘معروف اداکار نے لائیو شو میں میزبان کو ڈانٹ دیا، ویڈیو وائرل

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

کراچی(24 نیوز)پاکستانی اداکار شبیر جان بچپن میں چھپ کر پانی پینے کے سوال پر برہم ہوگئے اور میزبان کو ڈانٹ دیا۔
نجی ٹی وی کی رمضان کی خصوصی ٹرانسمیشن“ باران رحمت“ کے دوران، جب میزبان نے اداکار شبیر جان سے استفسار کیا کہ ”کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ بچپن میں چھپ کر روزے میں پانی پی لیا ہو؟“، تو شبیر جان نےبرجستہ ڈانٹنے کے انداز میں جواب دیا، ”دماغ خراب ہوگیا ہے؟ کیا بیٹھے بیٹھے روزہ مکروہ کروارہی ہو؟“۔
یہ بھی پڑھیں:6 روز قبل اغوا ہونیوالی نئی نویلی دلہن بازیاب
اس دوران عمر شہزاد نے فوراً مداخلت کرتے ہوئے معاملے کو سنبھال لیا اور گفتگو کو خوشگوار بنا دیا۔ شبیر جان کا یہ مزاحیہ انداز اور جواب رمضان ٹرانسمیشن میں ایک دلچسپ لمحہ ثابت ہوا۔