جان ابراہم کی پہلی تنخواہ کتنی؟ ہوشربا انکشاف

Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز ) بالی ووڈ کے سپر سٹا ر ہیرو جان ابراہم نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ماڈل کے طور پر کیا جس کے بعد مختلف فلموں میں مقبول ستاروں، بشمول شاہ رخ خان اور پریانکا چوپڑاکے ساتھ اداکاری کے جوہر بکھیرتے نظر آئے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے جان ابراہم نے انکشاف کیا تھا کہ ایم بی اے کرنے کے بعد انہوں نے ایک کمپنی میں ملازمت اختیار کی تھی جہاں ان کی تنخواہ محض 6,500 روپے تھی لیکن پھر انہوں نے اپنی پرسنیلٹی اور چارمنگ لُک کو دیکھتے ہوئے بالی وڈ میں قسمت آزمانے کی ٹھانی اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔
سال 2003 میں فلم 'جسم' سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے والے جان ابراہم کو شہرت کے آسمان پر لے جانے والی فلم 'دھوم' ثابت ہوئی جو 2004 میں 'یش راج' کے بینر تلے بنی۔
یہ بھی پڑھیں: ’’روزہ مکروہ کروا رہی ہو ‘‘معروف اداکار نے لائیو شو میں میزبان کو ڈانٹ دیا، ویڈیو وائرل
ہیوی بائیک پر لمبی زلفوں والے جان ابراہم کا لک بالی وڈ کے متوالوں کے دل جیتنے میں کامیاب رہا اور ہر طرف جان ابراہم کی دھوم مچ گئی۔جان ابراہم اپنی ایکشن ہیرو پرسنیلیٹی اور فٹنس کی وجہ سے مشہور ہیں جن کے مداح ان کی جسامت اور ان کے گالوں پہ پڑنے والے ڈمپل پر دل ہارتے ہیں۔
جان ابراہم کی فلموگرافی میں کئی مشہور فلمیں شامل ہیں، جیسے کال، گرم مسالا، ٹیکسی نمبر 9211، کابل ایکسپریس، نیویارک، فورس، ہاؤس فل 2، ریس 2، مدراس کیفے، پرمانو اور دیگر۔
جان ابراہم نے کالج طلبہ کو منشیات سے گریز کیلئے اہم مشورہ دیدیا
جبکہ سال 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم 'دوستانہ' میں، انہوں نے ابھیشیک بچن اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کیا۔ جبکہ سال 2023 کی سپر ہٹ فلم 'پٹھان' میں وہ شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون کے ساتھ نظر آئے، جو ان کے کیریئر کی سب سے بڑی ہٹ فلموں میں سے ایک ہے۔
جبکہ انکی حالیہ ریلیز سال 2024 کی فلم 'ویدا' تھی جسکے بعد اب وہ 'دی ڈپلومیٹ'کے ریلیز ہونے کے منتظر ہیں، جو ایک بھارتی سفارتکار کی سچی کہانی پر مبنی ڈراما ہے۔ ہدایتکار شِوم نائر*کی یہ فلم 14 مارچ 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
اداکاری کے علاوہ جہاں تک پروڈکشن کا تعلق ہے، جان ابراہم اپنی پروڈکشن کمپنی 'جے اے انٹرٹینمنٹ' کے تحت کئی فلمیں بنا چکے ہیں۔ جن میں 2012 میں ریلیز ہونے والی فلم 'وکی ڈونر' بھی شامل ہے۔
اس فلم میں ،آیوشمان کھرانہ اور یامی گوتم نے مرکزی کردار ادا کیے تھے جس کے اس فلم کو نیشنل فلم ایوارڈ برائے بہترین مقبول فلم سے نوازا گیا۔