( 24 نیوز )امریکا میں ہونے والے سب سے بڑے ایوارڈ فنکشن آسکرز کے دوران 3.9 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز شمالی ہالی ووڈ میں تھا جو ایوارڈ تقریب کے مقام سے صرف چند میل کے فاصلے پر واقع تھا۔
زلزلے سے کسی قسم کی تباہی یا شہریوں کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے، اور بتایا گیا ہے کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے ریکارڈ کیا گیا۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، زلزلے کے جھٹکے ریاست لاس اینجلس میں میلوں دور تک محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:جان ابراہم کی پہلی تنخواہ کتنی؟ ہوشربا انکشاف
گزشتہ روز دو بار اکیڈمی ایوارڈ حاصل کرنے والے امریکی اداکار جین ہیکمین اور ان کی اہلیہ بیٹسی اراکاوا نیو میکسیکو سٹی میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔
نیو میکسیکو سٹی پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا، چھ دہائیوں پر محیط کیریئر میں ہیکمین نے دو اکیڈمی ایورڈز بھی اپنے نام کیے، جین ہیکمین کی عمر 95 سال اور انکی اہلیہ کی عمر 64 برس تھی،پولیس کا کہنا ہے کہ 95 سالہ اداکار ہیکمین اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ان کا پالتو کتا بھی مردہ پایا گیا۔