دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کے ٹی20 اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان، 4بڑے کھلاڑی ڈراپ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز )پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سکواڈ کے اعلان کے ساتھ کپتانوں کا انتخاب بھی کر لیا ہے۔
عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا کہ محمد رضوان کی جگہ سلمان علی آغا کو ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کیا ہے جبکہ نائب کپتان شاداب خان کو بنایا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ون ڈے فارمیٹ کے لیے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ہی کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ نائب کپتان سلمان علی آغا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا کل سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان
اسی طرح، عاقب جاوید دورہ نیوزی لینڈ میں عبوری ہیڈ کوچ رہیں گے جبکہ محمد یوسف کو بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے ون ڈے سکواڈ سے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف جبکہ ٹی ٹونٹی اسکواڈ سے محمد رضوان اور بابراعظم کو ڈراپ کیا گیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی سکواڈ
کپتان سلمان علی آغا، نائب کپتان شاداب خان، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، جہانداد خان، خوش دل شاہ، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد حارث، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم، عثمان خان
ون ڈے سکواڈ
کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، عبداللہ شفیق، امام الحق،طیب طاہر بابراعظم، ابرار احمد، عاکف جاوید، فہیم اشرف، خوش دل شاہ، محمد علی، محمد وسیم جونیئر، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، سفیان مقیم