مچل سینٹنر جنوبی افریقہ کے چیلنچ سے نمٹنے کیلئے تیار

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز)نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ ہم لکی ہیں کہ ہمارے پاس آل راؤنڈرز ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور کی پچ ایک بار پھر اچھی ہے ہم یہاں کھیلے ہوئے ہیں اور تیار ہیں۔
مچل سینٹنر کا کہنا ہے کہ کل ٹریول کے بعد پہنچے اور کھلاڑیوں نے ری کور کیا، ہمیں کل آنے والے چیلنجز کا علم ہے، ہمیں یہاں کھیلنے کا تجربہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا کل سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان
نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف پچ یہاں سے مختلف ہے، ہمارے پاس سپن آپشنز ہیں، یہاں پیسرز کو بھی مدد ملے گی۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمیں پہلے تو فائنل میں پہنچنا ہے، آج سیمی فائنل کا رزلٹ دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔