انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی،جرمنی جونئیر ہاکی ٹیم چار میچز کی سیریز کھیلنے کل لاہور  پہنچے گی

Mar 04, 2025 | 17:31:PM
انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی،جرمنی جونئیر ہاکی ٹیم چار میچز کی سیریز کھیلنے کل لاہور  پہنچے گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی) آئی سی سی مینز کرکٹ چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل ہاکی کی بحالی بھی ہو گئی ،جرمنی جونئیر ہاکی ٹیم چار میچز کی سیریز کھیلنے کےلئے بدھ کی صبح لاہور پہنچ رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جرمنی اور پاکستان جونئیر ٹیموں کے درمیان کھیلے جانیوالی ہاکی سیریز کے میچز   میں سے تین میچز 6مارچ ،8مارچ اور 11مارچ کو لاہور میں ہونگے ،سیریز کا آخری میچ 13مارچ کو اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ اس ہاکی سیریز کے تمام میچز رمضان المبارک کی وجہ سے مصنوعی روشنیوں میں ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: بشری بی بی نے مشال یوسفزئی کو ترجمان کے عہدے سے ہٹا دیا،4فوکل پرسن مقرر