عمران خان نے فیصل چودھری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا

Mar 04, 2025 | 20:21:PM
عمران خان نے فیصل چودھری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)  کے بانی عمران خان نے وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا۔

اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی قیادت، سینیئر وکلا اور فیملی ممبران  نے ملاقات کی،انہوں نے  وکیل فیصل چوہدری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا اور  جیل معاملات پر قانونی معاونت کیلئے وکیل ظہیر عباس چوہدری کو کام سونپ دیا۔

بانی پی ٹی آئی نے نیازاللہ نیازی کو اپنا ترجمان مقرر کردیا،نئی تقرریوں کے فیصلے پارٹی قیادت، سینیئر وکلا اور فیملی ممبران کی موجودگی میں کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  سپریم کورٹ،سابق ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس ڈائریکٹر جنرل جوڈیشل ونگ تعینات