عمران خان کو سحری نہ دینے،عبادت سے روکنے کی باتیں بے بنیاد ہیں،سلمان اکرم راجہ

Mar 04, 2025 | 20:35:PM
عمران خان کو سحری نہ دینے،عبادت سے روکنے کی باتیں بے بنیاد ہیں،سلمان اکرم راجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سحری نہ دینے اور عبادت کو روکنے کی باتیں بے بنیاد ہیں اور اس میں کوئی صداقت نہیں۔  

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے سابق وزیر اعظم  کی صحت کے حوالے سے پھیلائی جانے والی افواہوں کو مسترد کردتے ہوئےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کا معمول کا چیک اپ ہوا ہے اور وہ بالکل ٹھیک ہیں، انہیں سحری نہ دینے یا عبادت سے روکنے کی باتیں بے بنیاد ہیں، ان میں کوئی صداقت نہیں۔

سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کے اندرونی معاملات اور سیاسی حکمت عملی پر بھی بات کی اور کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ لیڈرشپ پر حملہ کرنے والے بھگوڑے ہیں جو عوام میں اپنی جگہ بنانے کے لیے ایسا کرتے ہیں، انہیں پارٹی سے کوئی شکایت نہیں اور انہوں نے آگے کے لائحہ عمل پر ہدایات دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیل کے معاملات کے لیے بانی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے چوہدری ظہیر عباس کو اپنا وکیل مقرر کیا ہے جبکہ فیصل چوہدری کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ تمام پٹیشنز چوہدری ظہیر کے سپرد کریں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے فیصل چودھری کو جیل معاملات پر قانونی معاونت سے روک دیا