نجی بینک لاکر میں مختلف اوقات میں رکھا 10 کروڑ مالیت کا قیمتی سامان چوری

Mar 04, 2025 | 23:41:PM
نجی بینک لاکر میں مختلف اوقات میں رکھا 10 کروڑ مالیت کا قیمتی سامان چوری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبہ سندھ کے درالحکومت کراچی میں درخشاں کے علاقے میں واقع  نجی بینک کے لاکر سے شہری کا 10 کروڑ مالیت کا قیمیت سامان اڑا لیا گیا، مقدمہ درج۔

تفصیلات کے مطابق درخشاں کے علاقے میں نجی بینک کے لاکر سے 10 کروڑ روپے مالیت کا سامان چوری کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، بینک میں ہونیوالی چوری سے متاثرہ شہری نے درخشاں تھانے میں واردات کا مقدمہ درج کرادیا۔شہری کے مطابق لاکر میں ڈائمنڈ، گولڈ جیولری ، برانڈڈ گھڑیاں اور دیگر اشیا رکھی تھیں، 6 فروری کو لاکر میں سارا سامان تھا ، 19 فروری کو بینک گئے تو لاکر خالی تھا۔متاثرہ شہری نے پولیس کو بتایا کہ جولائی 2010 سے لاکر آپریٹ کررہا ہوں، مختلف وقتوں میں سامان رکھتا گیا، ایف آئی اے اور اسٹیٹ بینک کو بھی درخواست ارسال کردی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز اور دیگر ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے،واقعے کی تحقیقات جاری ہے جبکہ مدعی سے بھی تفصیلات لے لی گئیں اور واقعے سے متعلق بینک کے عملے کو بھی تفتیش کے لیے طلب کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیں:رمضان میں منافع خور جیل جائیں گے،متعدد افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات دیدئیے گئے