شہبازشریف کی بلوچستان اور پنجاب میں دہشتگردی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وزیراعظم شہبازشریف نے بلوچستان اور پنجاب میں دہشتگردی واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور14 جوانوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ گوادر، پسنی، اور میانوالی کے دلخراش واقعات پر 9 مئی کے مکرے چہرے اور راکے ایجنٹ ایک زبان بول رہے ہیں،شہداکی قربانیوں کا مذاق اڑانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ پسنی گوادر میں وطن پر اپنی جان نچھاور کرنے والے 14 جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں،شہدا کی عظیم قربانیاں سنہری حروف میں لکھی جائیں گی قوم شہدا کی قرض دار ہے،ان کاکہناتھا کہ پوری قوم پاک فوج اور اپنے سکیورٹی اداروں کی پشت پر کھڑی ہے،دہشت گرد اپنے مذموم حملوں سے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔
گوادر، پسنی، اور میانوالی کے دلخراش واقعات پر 9 مئی کے مکرہ چہرے اور راء کے ایجنٹ ایک زبان بول رہے ہیں۔ شہداء کی قربانیوں کا مذاق اڑانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں pic.twitter.com/hXA7po4ndP
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) November 4, 2023
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ ورلڈکپ؛ بھارت کے بعد ایک اور ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی