مالی حالات سے دلبرداشتہ ایوارڈ یافتہ بھارتی ہدایتکارکی خودکشی 

گروپرساد نے کئی فلموں میں اداکاری بھی کی،جاندار ہدایتکاری پرکئی ایوارڈز بھی ملےتھے

Nov 04, 2024 | 10:02:AM
مالی حالات سے دلبرداشتہ ایوارڈ یافتہ بھارتی ہدایتکارکی خودکشی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت کی کنڑا فلم انڈسٹری کے معروف ہدایت کار گروپرساد نے مالی حالات سے دلبرداشتہ ہوکراپنی زندگی کاخاتمہ کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرو پرساد بینگلورو میں کرائے کے اپارٹمنٹ میں اکیلے رہائش پذیر تھے، ہفتے کے روز پڑوسیوں نے فلیٹ سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی اورجب پولیس دروازہ توڑ کر گھر میں داخل ہوئی تو ہدایت کار کی لاش پنکھے سے لٹکی ملی جو  پرانی ہوچکی تھی۔ 

پولیس رپورٹ کے مطابق ہدایت کار نے 4 روز قبل پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی تھی۔

ہدایت کار گروپرساد کی دوسری اہلیہ نے پولیس کو بتایاکہ گرو پرساد مالی مشکلات کے باعث پریشان اور ڈپریشن کا شکار تھے، 25 اکتوبر کے بعد ان سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا تھا۔

دوسری جانب رپورٹس کے مطابق گرو پرساد قرضوں میں جکڑے ہوئے تھے اور ان پر قرض واپسی کیلئے دباؤ تھا، ان کے خلاف کئی مقدمات بھی عدالت میں زیر سماعت تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کی قیمتی گھڑی،قیمت سن کرسب دنگ رہ جائیں گے

ان کی رواں سال مارچ میں ریلیز ہونے والی فلم باکس آفس پر فلاپ ہوگئی تھی جس کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار ہوگئے تھے۔

 گروپرساد کئی مشہور فلموں کے ہدایتکار رہے،اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے اداکاری بھی کی، انہیں جاندار ہدایتکاری پر ریاستی اور فلمی ایوارڈز بھی ملےتھے۔