وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس، محکموں کی ملکیتی اراضی کا ریکارڈ طلب
اجلاس میں سرکاری اراضی کے بہترین استعمال کیلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت ،پنجاب ریونیو اتھارٹی کی صوبے کے مختلف اضلاع تک توسیع کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤدلشاد) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پہلی سہ ماہی کے ریونیو اہداف کا جائزہ لیا گیا ، اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازنے مختلف محکمو ں کی ملکیتی اراضی کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
اجلاس میں سرکاری اراضی کے بہترین استعمال کیلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی گئی ،پنجاب ریونیو اتھارٹی کی صوبے کے مختلف اضلاع تک توسیع کی منظوری
ریونیو اتھارٹی کے امور میں اے ڈی سی ڈی ،اسسٹنٹ کمشنرز کو با اختیار کرنے کے فیصلے سمیت وزیراعلی نے صوبے کے مالی وسائل بڑھانے کیلئے پلاننگ کی ہدایت کی ہے ۔
صوبہ بھر میں ریسٹورنٹس، بیکریاں ،میرج ہالز کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام پر ٹیکس بڑھائے بغیر ریو نیو کی وصولی میں اضافہ کیاجائے گا ،
جو بھی سرکاری خزانے میں جمع ہوگا پائی پائی عوام پر خرچ ہوگی ،عوام کیلئے بہت کچھ کرنا چاہتی ہوں مگر مالی وسائل زیاد ہ نہیں،ریونیو وصولی کے ٹارگٹ ہر صورت پورے کئے جائیں،مریم نواز نے ریونیو ٹارگٹ پورے کرنے والے ڈیپارٹمنٹس کو شاباش دی۔
مزید پڑھیں:65 ہزار مستحق افراد کو مالی اور سفری سہولیات، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ’ہمت کارڈ‘ لانچ کر دیا
اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب اور صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی زاہد بخاری، وزیر فنانس مجبتی شجاع الرحمن،ایم پی اے ثانیہ عاشق،پرنسپل سیکرٹری، چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور مختلف محکموں کے متعلقہ حکام نے شرکت کی۔