پولیس کا کریک ڈاؤن،لاہور سے پی ٹی آئی کےسینکڑوں کارکن گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عابد چودھری)پاکستان تحریک انصاف کی احتجاج کی کال،لاہور پولیس کا پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کیلئے کریک ڈاؤن جاری،سینکڑوں مقامی رہنماؤں و کارکنوں کوحراست میں لے لیاگیا۔
حراست میں لئے جانے والوں کو ہر ڈویژن کے ایک تھانے میں بند کیا گیا ہے،لاہور پولیس نے مطلوب ملزموں کی گرفتاریوں کے لئے بھی چھاپے مارے،پولیس نے کنٹینرز لگا کر موٹروے جانے والے راستے بند کر دیئے۔
موٹروے پولیس حکام نےلاہور اسلام آباد موٹروے، سیالکوٹ موٹروے اور ٹھوکر سے موٹروے بند کر دیا،لاہور آنے والی ٹریفک کے لئے موٹروے کھلی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگر کسی نے تشدد کیا تو۔۔۔؟علی امین گنڈاپور نے بڑا بیان داغ دیا