5 اکتوبر کو احتجاج کا معاملہ، پی ٹی آئی کی قیادت منظر سے غائب،کارکن مایوسی کا شکار

Oct 04, 2024 | 12:37:PM
5 اکتوبر کو احتجاج کا معاملہ، پی ٹی آئی کی قیادت منظر سے غائب،کارکن مایوسی کا شکار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان خادم) پاکستان تحریک انصاف کا 5 اکتوبر لاہورمیں احتجاج کا معاملہ، لاہور کی قیادت روپوش، کارکن احتجاج کے لائحہ عمل سے لاعلم نکلے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر پی ٹی آئی لاہور شیخ امتیاز محمود روپوش ہیں، رکن پنجاب اسمبلی حافظ فرحت عباس اور میاں اسلم اقبال،قائم مقام صدر پی ٹی آئی پنجاب میاں حماد اظہر بھی غائب ہیں، لاہور کے کارکنان اپنے لیڈران کی راہ تکنے لگے۔
پی ٹی آئی لاہور کے عہدیدار و ٹکٹ ہولڈر ڈور ٹو ڈور مہم چلانے میں بھی ناکام رہے،مرکزی قیادت کی ہدایت کے باوجود کوئی کارنر میٹنگ بھی منعقد نہ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا احتجاج،پولیس کا ایکشن،لاہور سے بڑی گرفتاریاں
احتجاج کی قیادت کون کرے گا؟ کسی کو معلوم نہیں، احتجاج کے لئے لیڈران کے بغیر مینار پاکستان کیسے پہنچنا ہے؟ کارکنوں میں مایوسی پھیل گئی۔