سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ہنزہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے8ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے، اپنے اس منفرد کارنامے سے سرباز خان نےملک و قوم کا نام روشن کردیا ہے۔
غیر معمولی حوصلے اور جذبے کے مالک سرباز خان نے چین میں 8027 میٹر بلند شیشا پینگما چوٹی سر کرکے یہ اعزاز اپنے نام کیا، سرباز خان ماؤنٹ ایورسٹ، کے ٹو اور دیگر خطرناک چوٹیاں بھی سر کرچکے ہیں، ہنزہ کے خطے ہی سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما مراد سدپارہ نے چند روز کے وقفے سے2مرتبہ نانگا پربت سر کرکے ریکارڈ قائم کیا تھا۔
مراد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے 8126 میٹر بلند چوٹی سر کی اور اس پر سبز ہلالی پرچم بھی لہرایا، مراد سدپارہ کا تعلق اسکردو کے گاؤں سدپارہ سے تھا، مراد سدپارہ کی کامیابی قوم کے لیے ایک بڑا اعزاز تھی،ایک حادثے میں ان کی موت نے قوم کو سوگوار کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیشین وزیراعظم انورابراہیم سے حافظ نعیم الرحمٰن کی وفد کے ساتھ ملاقات