5 سے 8 اکتوبر تک مسلسل بارشیں،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنادی

Oct 04, 2024 | 19:25:PM

 (24نیوز)محکمہ موسمیات نے 5 سے 8 اکتوبر تک اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی نئی موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق 5 اکتوبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہونگی، 5 سے 8 اکتوبر کے دوران چترال،دیر،سوات،شانگلہ،مالا کنڈ،صوابی میں بارش کا امکان ہے،موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مردان، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارشیں متوقع ہیں، 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مری، گلیات، گجرات، وسطی اور جنوبی پنجاب کے چند علاقوں میں بادل برسیں گے۔

اسی طرح 5 سے 7 اکتوبر تک شہر اقتدار اسلام آباد جبکہ 5 سے 8 اکتوبر کے دوران کوئٹہ، ژوب، لسبیلہ اور کوئٹہ میں بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سرباز خان 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

مزیدخبریں