روسی فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف دورہ پاکستان،دفاعی تعاون پر بات چیت

Oct 04, 2024 | 19:40:PM
روسی فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف دورہ پاکستان،دفاعی تعاون پر بات چیت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد منصور)روسی فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف آف آرمڈ فورسز نےپاکستان کا دورہ کیا،چیف آف جنرل سٹاف ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف جنرل سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا سےروسی فوج کے ڈپٹی چیف آف جنرل سٹاف نےملاقات میں باہمی پیشہ ورانہ امور اور دفاعی تعاون پر بات چیت کی۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ روسی جنرل نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  حکومت 7 اکتوبر کو یوم یکجہتی فلسطین کے طور پر منانے کا اعلان کرے:حافظ نعیم الرحمن