یویوہنی سنگھ کے وہاب بگٹی اورصاحبان کے ساتھ گانوں کی مقبولیت
پاکستانی گلوکاروں نے البم"گلوری" کے گانے "بیبا"اور"ریپ گاڈ"میں آواز کا جادوجگایاہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی پنجابی ریپر، گلوکار و موسیقار یو یو ہنی سنگھ نے کوک اسٹوڈیوسے شہرت حاصل کرنےوالے پاکستانی گلوکاروں وہاب بگٹی اور صاحبان کے ساتھ البم ریلیز کردی۔
یویوہنی سنگھ نے گزشتہ ماہ اپنے انسٹا گرام پیج پراعلان کیا تھا کہ جلد ان کی آنے والی نئی البم میں پاکستان کوک اسٹوڈیو سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکاروں وہاب بگٹی اورصاحبان کو بھی دیکھ سیں گے۔
اب ٹی سیریز کے تحت یویوہنی سنگھ کی نئی میوزک البم "گلوری" کی آڈیو ریلیز کر دی گئی ہے جسے کافی پزیرائی ملی رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کی "لیلیٰ او لیلیٰ" گانے پر جھومتے اور دلکش انداز میں رقص کرتے ویڈیو وائرل
پاکستانی گلوکاروں نے میوزک البم "گلوری" کے گانے "بیبا"اور"ریپ گاڈ"میں اپنی آواز کا جادوجگایاہے۔
ان دونوں گانوں سمیت اس البم میں شامل دیگر 18 گانے مختلف زبانوں کا امتزاج ہیں جن میں دنیا بھر سے مختف گلوکاروں نے اشتراک کیا ہے۔
خیال رہے کہ یو یو ہنی سنگھ اور وہاب بگٹی کا گانا"بیبا" انگریزی، ہندی، فرانسیسی اور بلوچی زبان جبکہ یو یو ہنی سنگھ اور صاحبان کا گانا "ریپ گاڈ"ہندی، پنجابی، انگریزی اور سندھی سمیت دیگر زبانوں کاامتزاج ہے۔
فی الحال اس البم کو ویڈیو کے بغیر صرف آڈیو ورژن میں ریلیز کیا گیا ہے جس نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔