ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کےخلاف جنسی زیادتی کامقدمہ درج

نوین پالے ان اداکاروں میں شامل ہیں جن پرکئی خواتین اداکاراؤں نے جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے ہیں

Sep 04, 2024 | 11:02:AM
ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار کےخلاف جنسی زیادتی کامقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی بھارت کی ملیالم فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نوین پالے کے خلاف خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے پرمقدمہ درج کرلیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ خاتون نے اداکار نوین پالے پر الزام لگایا ہے کہ اداکار نے ایک سال قبل دبئی میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی،خاتون کے الزام پر 3 ستمبر2024کومنگل کے روز اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ نوین پالے کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اس ایف آئی آر میں اداکار سمیت 6 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:"ڈمپل گرل"ہانیہ عامر کے انٹرویوکےلیے بھارتی صحافی نے وقت مانگ لیا

میڈیارپورٹس کے مطابق نوین پالے کا نام ملیالم فلم انڈسٹری کے ان اداکاروں اور ہدایتکاروں میں شامل ہے جن پر جسٹس ہیما کمیٹی کی رپورٹ کے بعد خواتین اداکاراؤں نے جنسی ہراسانی اور زیادتی کے الزامات عائد کیے ہیں۔

دوسری جانب 40 سالہ خاتون کے الزام پر ردعمل دیتے ہوئے نوین پالے کاکہناہے کہ مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات بےبنیاد اور جھوٹے ہیں،میں الزامات کو جھوٹا ثابت کرنے اور ذمہ داروں کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا۔