مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی

Sep 04, 2024 | 11:24:AM
مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مرغی کے گوشت کے نرخوں میں مزید کمی ہو گئی، مرغی کا گوشت 10 روپے فی کلو سستا ہو گیا۔

لاہور انتظامیہ نے برائلر مرغی کے گوشت کی نئی قیمت 552 روپے کلو مقرر کر دی ہے۔ گزشتہ روز مرغی کا گوشت  12 روپے سستا ہوا تھا۔

2 دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے کی کمی ہو گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی آج سات روپے کی کمی ہوئی ہے۔

زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 381 روپے جبکہ تھوک ریٹ 367 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔ لاہور انتظامیہ نے پھل و سبزی کے نئے نرخ بھی جاری کئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کا رزلٹ آ گیا، کامیابی کا تناسب کیا رہا؟

لاہور میں مٹر کی قیمت میں 20 روپے کی کمی، قیمت 340 سے کم ہو کر 320 روپے ہوگئی ہے، پیاز کی قیمت 5روپے بڑھ کر 145 روپے ہوگئی ہے، آلو کی قیمت 85 روپے کلو اور ٹماٹر کی فی کلو قیمت 100 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ انتظامی افسران قیمتوں میں خلاف ورزی پر سخت ایکشن لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ شہر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 980 مقامات کی چیکنگ، 3 مقدمات کا اندراج اور تین گراں فروشوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔