سندھ سرکار کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 138 لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(آزاد نہڑیو) سندھ سرکار نے اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 138 لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے ایک ارب 99 کروڑ 18 لاکھ 92 ہزار کی لاگت سے لگژری گاڑیاں خریدی جائیں گی، 138 فور بائی فور ڈبل کیبن خریدی جائیں گی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سمری منظور کرلی، سمری 2 ستمبر 2024 کو منظورکی گئی، محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن و کو آرڈی نیشن نے خط ارسال کردیا، خط سیکریٹری خزانہ فیاض احمد جتوئی کو ارسال کیا گیا، خط سیکشن افسر بجٹ فیض احمد پتافی کے دستخط سے جاری کیا گیا۔
خط میں فوری طور پر رقم محکمہ بورڈ آف ریونیو کے اکاؤنٹ اے 09501 میں منتقل کرنے کی سفارش کی گئی، افسران کیلئے گاڑیاں خریدنے کیلئے رقم مختص کردی گئی تھی، رقم رواں مالی سال 2024 اور 2025کے بجٹ میں مختص کردی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور سینیئر رہنما کا سیاست چھوڑنے کا اعلان
واضح رہے کہ 138 لگژری گاڑیاں محکمہ بورڈ آف ریونیو خریدے گا جو بعد میں اسسٹنٹ کمشنرز کو فراہم کی جائیں گی۔