(ارشاد قریشی) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں بشریٰ بی بی کی درخواست بریت پر فیصلہ کل تک محفوظ کر لیا گیا۔
اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی، احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدالت پیش کیا گیا، بشری بی بی کے وکیل عثمان گل نے درخواست بریت پر دلائل دئیے، نیب کے پراسیکیٹور جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز نے بریت درخواست کی مخالفت میں دلائل دئیے۔
دورانِ سماعت 190 ملین پاونڈ ریفرنس کے آخری گواہ تفتیشی آفیسر پر جرح نہیں ہوسکی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل چوہدری ظہیر عباس کی غیر حاضری کے باعث جرح نہ ہوسکی، بشری بی بی کی ریفرنس سے بریت کی درخواست پر دلائل مکمل ہو گئے، عدالت نے درخواست پر فیصلہ کل تک محفوظ کرلیا، بشری بی بی کی بریت کی درخواست پر کل فیصلہ سنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ سرکار کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 138 لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ، کتنے ارب خرچ کیے جائیں گے؟
عدالت نے نیب چئرمین کے خلاف وکلاء صفائی کی توہین عدالت کی درخواست غیر موثر قرار دے دی اور 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی، کل (مورخہ 5 ستمبر) کی سماعت میں نیب کے آخری گواہ پر جرح ہو گی۔