لیفٹیننٹ جنرل اختر نوازستی چیئرمین ایف پی ایس سی مقرر

Sep 04, 2024 | 23:46:PM
لیفٹیننٹ جنرل اختر نوازستی چیئرمین ایف پی ایس سی مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کو چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن مقرر کیا ہے،   وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدرِ مملکت کی جانب سے منظوری دیئے جانے کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کا تقرر 3 سال کی مدت کیلئے کیا گیا ہے جو کہ لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ سے شمار ہو گا، یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان کے انتظامی اُمور چلانے کیلئے افسران بھرتی کرنے کے اہم ادارے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ گزشتہ ایک سال سے خالی تھا، دریں اثناء اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ مختلف نوعیت کے دیگر نوٹیفکیشنز کے مطابق پاکستان سنگل ونڈو کمپنی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پاکستان کسٹم سروس کے 8  افسران کی تعیناتی کی مدت میں مزید ایک سال کی توسیع کی گئی ہے، توسیع پانے والوں میں چیف ڈومین آفیسر نوید عباس میمن اور 7 ڈومین آفیسرز سلمان افضل، ظہیر عباس، عمار احمد میر، عدنان رفیق، عاصم اعوان، عمیر محمود صدیقی اور حافظہ لاریب غفار شامل ہیں، مزید برآں سیکشن افسر عمران راشد کا مذہبی امور ڈویژن سے پاور ڈویژن کیا گیا تبادلہ اور سیکشن افسر محمد زبیر کا مذہبی امور ڈویژن سے وفاقی تعلیم ڈویژن کیا گیا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ سیکشن افسر مومل شہاب کا خزانہ ڈویژن سے اقتصادی امور ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے اور سندھ حکومت میں تعینات پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس گریڈ 18 کے بلال مقبول کے ڈیپوٹیشن میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے جو کہ 3 اگست 2024 سے شمار ہو گی

یہ بھی پڑھیں: محکمہ جیل خانہ جات میں تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن جاری