تیسرا ون ڈے،فیلڈر کی تھروامام الحق کے منہ پر جالگی،اوپنر ریٹائر ہرڈ ہوگئے

Apr 05, 2025 | 09:32:AM

( 24 نیوز )نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں اوپنر امام الحق انجری کا شکار ہوگئے۔

 ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل ہیں تاہم دوسری اننگز میں گرین شرٹس کی بیٹنگ کے دوران اوپنر امام الحق فیلڈر کی گیند ہیلمٹ سے ہوکر منہ پر لگنے کی وجہ سے انجری کا شکار ہوگئے۔

میچ کے 3 اوور کی تیسری گیند پر امام الحق رن لینے کیلئے دوڑے تو فیلڈر نے تھرو کی، جو امام کے ہیلمٹ سے ہوتی ہوئی انکے منہ پر جالگی، جس باعث وہ زمین پر گر پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل10میں نئی ٹیکنالوجی متعارف ،ایسی کیا خاص بات؟جانئے

صورتحال کو دیکھتے ہوئے فزیو اور کھلاڑیوں نے انکی فوری دیکھ بھال کی تاہم وہ ریٹائر ہرڈ ہوکر میدان سے باہر آگئے۔

 بال لگنے کے بعد اوپنر امام الحق تکلیف میں نظر آئے اور انہیں میدان پر ایمبولنس کے ذریعے لے جایا گیا۔

 واضح رہے کہ سیریز کے آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کیلئے 265 رنز درکار ہیں اور قومی ٹیم نے بغیر کسی نقصان 15 رنز بنالیے ہیں۔

مزیدخبریں