بنوں: گاڑی پر فائرنگ، پی ڈی ایم اے کے افسر سمیت 2 افراد زخمی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز )بنوں کے علاقے ڈومیل کاشو پل کے قریب سرکاری گاڑی پر فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے افسر عدنان علی شاہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کتنی اشیاء مہنگی اورکتنی سستی ہوئیں؟ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی
پی ڈی ایم اے افسر کرک سے بنوں آ رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی گئی۔
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔