ہاردک پانڈیا نے آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کر دی

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں نئی تاریخ رقم کر دی۔
آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کےکپتان ہاردک پانڈیا نے لکھنو سپر جائنٹس کے خلاف وہ کارنامہ کر دکھایا جو آئی پی ایل کی 17 سالہ تاریخ میں کوئی کپتان نہ کر سکا۔
یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا پی ایس ایل10 میں نئی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا اعلان
ممبئی انڈینز کے خلاف لکھنو سپر جائنٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز اسکور کیے۔
ممبئی انڈینز کی جانب سے کپتان ہاردک پانڈیا نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 36 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔