رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ: برآمدات میں 7.67 فیصد اضافہ

Apr 05, 2025 | 11:07:AM

(ویب ڈیسک) قومی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران 7.67 فیصد اضافہ ہواہے۔

ادارہ شماریات کے اعدادوشمار میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی تا مارچ میں برآمدات کے حجم میں 24.69 ارب ڈالر تک کا اضافہ ہوا ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران برآمدات سے 22.93 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 15 اشیاء مہنگی اور 10 سستی ہوئیں

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں جاری مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں 1.76 ارب ڈالر یعنی 7.67 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

مزیدخبریں