خوشدل شاہ سے تلخ کلامی میں افغان شائقین ملوث نکلے

Stay tuned with 24 News HD Android App

( 24 نیوز )نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آل راؤنڈر خوشدل شاہ کے فینز کیساتھ الجھنے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ردعمل آگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ ردعمل میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی شائقین نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز کے بارے نازیبا الفاظ ادا کیے تھے جس پر خوشدل شاہ ناراض ہوئے۔
پاکستان مخالف آوازیں کَسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے افغان شائقین کو منع کیا تاہم منع کرنے پر شائقین نے پشتو میں مذید نازیبا الفاظ ادا کیے اور پھر افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔
مزید پڑھیں:نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست پر پاکستانی شائقین برہم، خوشدل شاہ کی فینز سے تلخ کلامی
بعدازاں پاکستانی ٹیم کی شکایت پر 2 غیر ملکی شائقین کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔
افغان شائقین کی جانب سے کرکٹر کو اُکسانے پر جب آل راؤنڈر خوشدل شاہ فینز کی جانب حملہ کرنے کیلئے بڑھے تو سیکیورٹی اہلکاروں اور کھلاڑیوں نے انہیں روک لیا اور بیچ بچاؤ کرایا۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ یہ سنگین نوعیت کا معاملہ ہے ، معاملے میں کرکٹر خوشدل شاہ کے ساتھ ہیں ، واقعہ کی انکوائری کی جا رہی ہے نیوزی لینڈ میں موجود ٹیم انتظامیہ واقعہ کو دیکھ رہی ہے۔