(ویب ڈیسک) بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے جش پور ضلع میں جیٹھ نے اپنی بھابی کو جادو ٹونہ کرنے اور حسد کی وجہ سے نہانے کیلئے جاتے ہوئے کلہاڑی کے وار کر کے قتل کردیا۔ مقتولہ گائوں کی سرپنچ بھی تھی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے جش پور ضلع میں خاتون سرپنچ کے قتل کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈونگادرہا گاؤں کی رہنے والی پربھاوتی سدار کو اس کے جیٹھ نے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کی پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ ملزم جیٹھ نے حسد کی وجہ سے اپنے بھائی کی بیوی کا قتل کیا۔ ساتھ ہی اس نے یہ بھی کہا کہ انہیں کوئی پچھتاوا نہیں ہے۔ تملا تھانہ کی پولیس کو تفتیش کے دوران ملزم پستم سنگھ سدار نے بتایا کہ مقتولہ اکثر اس کا اور اس کے گھر والوں کا مذاق اڑایا کرتی تھی جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھا۔ملزم نے چند روز قبل خودکشی کرنے اور اپنی بیوی اور تین بیٹیوں کو زہر دینے کا منصوبہ بنایا تھا۔ لیکن بعد میں اس نے مقتولہ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔ پولیس پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے بتایا کہ اس کا مقتولہ سے پرانا تنازعہ تھا۔ اس کا ماننا تھا کہ اس کے بھائی کی بیوی جادو ٹونا کرتی ہے جس کی وجہ سے اس کے گھر کے لوگ بیمار رہتے ہیں۔ پولیس نے 24 گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ضلع کے ایس ایس پی ششی موہن سنگھ نے بتایا کہ منگل کو جب گھر میں کوئی نہیں تھا تو وہ نہانے گئی تھی۔ پھر اس کے جیٹھ نے گھر میں رکھی لوہے کے کلہاڑی سے اس کے سر اور گردن پر وار کر کے اس کا قتل کر دیا۔مقتولہ کا شوہر اتم سدار موٹرسائیکل کی مرمت کیلئے باہر گیا تھا ۔ دوپہر 12 بجے پربھاوتی کی بیٹی نے دیکھا کہ اس کی ماں گھر کے پچھلے حصے میں ٹینک کے پاس زخمی حالت میں پڑی ہے۔ گھر والے اسے فوراً اسپتال لے گئے۔ وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس کو لگا کہ یہ قتل سیاسی سازش کے تحت کیا گیا ہے۔ لیکن پوچھ گچھ کے دوران تفتیش کا زاویہ خاندان کی طرف ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:خواتین کو نیم عریاں دکھاؤگے،عوام کیا پاگل ہیں؟، کس اداکارہ نے بالی ووڈ کو لتاڑا
جیٹھ نے جادو ٹونہ کرنیوالی بھابی کو نہانے کیلئے جاتے ہوئے مار دیا
Apr 05, 2025 | 18:28:PM