(24 نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، عوام کو ریلیف دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ابتدائی طور پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی لا کر عوام کو پورا ریلیف دیا جائے۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے زور دیا کہ غزہ کی صورتحال پر پاکستان زیادہ موثر آواز اٹھائے اور فعال کردار ادا کرے۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی فروخت کے حوالے سے ڈیڈلائن میں 75 روز کی توسیع کر دی