فیسکو نے اپریل کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کردی

Apr 05, 2025 | 19:10:PM

(اویس علی)اپریل کے بجلی کے بلوں کے حوالہ سے اہم خبر ،فیسکو نے بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت فراہم کردی۔

صارفین بجلی کے بلوں کی مقررہ تاریخ میں پانچ روز کی توسیع کرواسکتے ہیں،بلوں کی آخری تاریخ گزرنے پر مقررہ تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی۔ 

بجلی بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع صارفین متعلقہ سرکل دفاتر سے کرواسکتے ہیں،55 لاکھ صارفین کو بلوں کی مقررہ تاریخ میں توسیع کی سہولت دی گئی۔فیسکو حکام کاکہنا ہے کہ مقررہ تاریخ میں توسیع سے صارفین کو جرمانوں سے چھٹکارہ ملے گا ۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی کی قیمتوں میں کمی، نوازشریف نے ایک اور خوشخبری سنا دی

مزیدخبریں