کالعدم تنظیم کے نام پر  زمینداروں و  ہندو تاجروں سے لاکھوں روپے طلب کرنیوالا گینگ گرفتار

Apr 05, 2025 | 19:28:PM

(قادر شاہ) قلات پولیس نے بڑی کامیابی سے بھتہ خوری اور بلیک میلنگ میں ملوث گینگ کےسر غنہ کو ساتھی سمیت گرفتارکر لیا۔ 

ایس ایس پی  اکبر شہزاد نے پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ ملزم کالعدم تنظیم کے نام پر بڑے بڑے زمینداروں کو بلیک کرکے لاکھوں روپے طلب کرتا تھا،ملزم پیسے نہ دینے کی صورت میں فون پر جان سے مارنے کی دھمکی دیتے۔ زمینداروں کی جانب سے اطلاعی رپورٹ درج کرنے پر پولیس نے 24گھنٹے کے اندر اندر بلیک میلر کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی نے مزید کہا کہ ملزمان کی جانب سے ہندو  تاجروں کو بھی بڑے پیمانے پر بلیک میل کیا جارہاتھا۔ پولیس نے ملزم سے متعلقہ فون بھی برآمد کیا گیا  جس کے ذریعہ وہ آواز  تبدیل کرکے ٹھیکیداروں اور زمینداروں کو بلیک میل کرتا رہا۔

ایس  ایس پی قلات اکبر شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کے لیے قلات پولیس ہمہ وقت تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین کو نیم عریاں دکھاؤگے،عوام کیا پاگل ہیں؟، کس اداکارہ نے بالی ووڈ کو لتاڑا

مزیدخبریں