(24 نیوز)پی ٹی آئی پشاور ریجن کے صدر عاطف خان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت نے میڈیا پر بیان بازی کو پارٹی کے لئے نقصان دہ قرار دیا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پارٹی کے جنرل سیکرٹری کل سے ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، پارٹی قیادت نے خود بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلی کے بیان کی تصدیق کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
صدر پشاور ریجن نے کہا کہ پارٹی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بننے جا رہا ہے، تمام پارٹی اراکین بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں وہ کیوں ان کے خلاف جائیں گے۔
عاطف خان نے کہا کہ اس وقت جب بانی جیل میں تکلیف میں ہے، ہمیں پوری توجہ ان کی رہائی پر دینی چاہئے۔
انھوں نے کہا کہ عنقریب بانی پی ٹی ائی سے احتجاج کی منظوری لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:غلامی سےبغاوت کی بات کررہاہوں،آزادی کی بھیک نہیں مانگی جاتی،مولانافضل الرحمان