(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چھٹی کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
اسی طرح پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔ جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:معروف سٹیج ڈانسر جنسی زیادتی کے بعد قتل
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ دن کے درجہ حرارت معمول سے 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
آج زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت دادو،شہید بینظیر آباد،مٹھی44،ٹنڈو جام،حیدرآباد،پڈھیدن ،چھور43،سکرنڈ، میر پور خاص ، موہنجو دڑو ، لسبیلہ ، 42، تربت اور نوکنڈی میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوگی؟