(وسیم احمد) آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوسرے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدی۔
آئرلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 248 رنز سکور کیے۔
لورا ڈیلانے نے 67 لیحہ پاول نے 46 اور گیبی لوئیس نے 45 رنز سکور کئے۔
ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز نے جبکہ ایفلے فلیچر اور کرشمہ ریمحیرک نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے ہدف پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
ہیلے میتھیوز نے 55 ، سٹیفنی ٹیلر نے 53 اور زاہدہ جیمز نے 47 رنز سکور کئے، آئرلینڈ کی کیرا مرے نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:امام الحق چہرے پر گیند لگنے سے زخمی، 2 ہفتے آرام کا مشورہ