نواز شریف کا پارٹی صدارت سے استعفیٰ دینے کا نوٹیفیکیشن جعلی قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) محمد نوازشریف کی پارٹی صدارت سے استعفے کے حوالے سے سوشل میڈیا پہ گردش کرتا نوٹیفیکیشن جعلی نکلا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم اورنگزیب نے نواز شریف کے پارٹی صدارت سے استعفے کی تردید کر دی ہے،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ٹویٹ ایکس پر پیغام میں پارٹی سربراہ سے متعلق نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا
خیال رہے کہ گزشترہ روز سے سوشل میڈیا پر نواز شریف کے پارٹی صدارت سے استعفے کا ایک نوٹیفکیشن وائرل ہورہا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ جماعت نے مشاورت کے بعد نواز شریف کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت کے غاصبانہ تسلط کیخلاف کشمیریوں کی لازوال قربانیاں رنگ لائیں گی:مریم نواز