ایرانی پٹرول کی فی لٹر قیمت 550 روپے تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کے مختلف حصوں میں پٹرول کی قلت پیدا ہوگئی ،پٹرول 550 روپے فی لٹر ملنے لگا ،ایسا کہاں ہورہا ہے؟
کوئٹہ کے بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول دستیاب نہیں، ایران سے مکران آنے والے راستے بند ہونے سے ایرانی پیٹرول کی سپلائی منقطع ہے جس سے ایرانی پیٹرول فروخت کرنے والے منی پمپس بند ہوگئے ہیں، جہاں پیٹرول دستیاب ہے وہاں گاڑیوں کا رش لگا ہوا ہے ۔
کوئٹہ سمیت صوبے میں ایرانی پٹرول کی فروخت زیادہ ہوتی ہے، ایرانی پٹرول کی عدم دستیانی کا بوجھ شہر میں قائم پٹرول پمپس پرپڑا جہاں اتوار کو بیشتر پٹرول پمپس پر پٹرول ختم ہونے سے پٹرول کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔
ضرورپڑھیں:نواز شریف کا پارٹی صدارت سے استعفیٰ دینے کا نوٹیفیکیشن جعلی قرار
جہاں پٹرول دستیاب ہے وہاں مہنگے داموں میں فروخت ہورہا ہے، بلوچستان کے ضلع دکی اورلورالائی میں ایرانی پیٹرول کی قیمت 550روپے لیٹر تک پہنچ گئی ہے۔بلوچستان پٹرولیم ایسوسی ایشن کے عہدیداروں قیام الدین آغا کا کہنا ہے کہ پٹرول کی سپلائی بحال ہوگئی ہے رات تک صورتحال بہتر ہوجائے گی۔