کاغان میں پھنسے سیاحوں کیلئے عارضی راستہ بحال، انخلا جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
( سید نعمان شاہ)مانسہرہ وادی کاغان کا زمینی رابطہ عارضی راستے سے بحال ہونے کے بعد سیاحوں اور مقامی افراد کا انخلا جاری کردیا گیا ۔
مانسہرہ میں مہانڈری کے مقام سے پل بہہ جانے کے باعث شاہراہ کاغان اب تک بند تھا،400 سے زائد گاڑیوں کے قافلے پولیس کی حفاظت میں بابوسرٹاپ سے چلاس کے راستے روانہ کیے گئے جبکہ ڈھائی ہزار کے قریب سیاح کاغان ناران میں موجود ہیں جبکہ نئے سیاحوں کے وادی کاغان آنے پر مکمل پابندی عائد ہے، جس کے متبادل اب عارضی راستہ بحال کردیا گیا ہے ۔
وادی کاغان سے 95 فیصد سیاحوں کا انخلا مکمل ہوگیا ، مانسہرہ کاغان سے ناران تک ہوٹلز مکمل خالی ہو گئے، جبکہ مانسہرہ مہانڈری میں 10 سے 120 گاڑیاں تاحال پھنسی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ مانسہرہ گزشتہ رات مہانڈری سے 150 گاڑیوں کو عارضی راستے سے نکال دیا تھا،مانسہرہ نالے میں پانی کا بہاو تیز ہونے پر رات عارضی راستے پر ٹریفک بند کر دی گئی تھی جبکہ عارضی راستے کی مرمت کے بعد سیاحوں اور مقامی افراد کو انخلا مکمل ہو جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں مزید بارشیں، محکمہ موسمیات نےخطرے کی گھنٹی بجادی
مانسہرہ مہانڈری کے مقام پر نئے پل کی تعمیر کا کام بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ مانسہرہ دریائے کنہار پر بننے والی جھیل کا بند کیسے تورا جائے فیصلہ نہ ہو سکا ۔
واضح رہے گزشتہ روز موسلا دھار بارش اور سیلابی ریلوں سے مانسہرہ میں مکانات، باغات، مساجد سمیت فصلوں کو شدید نقصان پہنچا تھا جبکہ مہانڈری کے مقام پر پل بھی بہہ گیا تھا۔