گوادردھرناپُر امن طریقے سے ختم کرانا چاہتے ہیں, میرضیاء اللہ لانگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ گوادردھرناپُر امن طریقے سے ختم کرانا چاہتے ہیں۔
وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو کا اپنے ویڈیو بیان میں کہنا تھا کہ حکومت نے نہ ماننےوالے مطالبات بھی تسلیم کیے ہیں، گوادرمیں معاہدے کے باوجود دھرنا ختم نہیں کیا گیا، ہم گوادردھرناپُر امن طریقے سے ختم کرانا چاہتے ہیں۔
وزیرداخلہ بلوچستان کا کہنا تھا کہ احتجاجی اور نفرت کی سیاست بہت ہوچکی ہے، ہمیں بلوچستان اور بچوں کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہوگا، ناجائز احتجاج اور نفرت کی سیاست کرنے والوں سے اپیل ہے کہ گوادر کو اندھیروں میں نہ دھکیلیں۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا
وزیرِ داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ کئی دنوں سے گوادر میں موجود ہوں، مولانا ہدایت الرحمان کی موجودگی میں مذاکرات ہوئے ،مظاہرین کے مطالبےپر تمام گرفتار افراد کو رہا کیا لیکن گوادرمیں معاہدے کے باوجود دھرنا ختم نہیں کیا گیا۔