بنگلہ دیش میں فوج آگئی، آرمی چیف کا عبوری حکومت بنانے کا اعلان
بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا ہے،اطلاعات کے مطابق وہ بھارت فرار ہوگئی ہیں ،میڈیا رپورٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بنگلہ دیش میں فوج آگئی، آرمی چیف کا عبوری حکومت بنانے کا اعلان ، کردیا، عوام سے پرامن رہنے کی اپیل،فوج کے سربراہ وقارالزماں نے کہاہے کہا عوام واپس چلے جائیں تمام فیصلے اب فوج کرے گی۔ مخلوط حکومت بناکر عوام کے مطالبات تسلیم کیے جائیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا ہے،اطلاعات کے مطابق وہ بھارت فرار ہوگئی ہیں ۔بنگلہ دیش کے چینل 24 نے دارالحکومت میں وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ میں دوڑتے ہوئے ہجوم کی تصاویر نشر کیں، جو جشن منا رہے تھے۔
بنگلہ دیشی آرمی چیف وقار الزماں نے کہا ہے کہ بنگلہ دیشی عوام سے گزارش ہے پُرامن واپس چلےجائیں،بنگلہ دیش کے تمام فیصلے فوج کریگی،مخلوط حکومت بناکر عوام کے مطالبات تسلیم کیے جائینگے، بنگلہ دیش میں مخلوط حکومت بنائی جائےگی،بنگلہ دیش میں امن و امان واپس لائینگے۔
بنگلہ دیشی صحافی نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ میں گنابھابن محل کے اندر ہوں، جہاں 1500 سے زیادہ افراد موجود ہیں، وہ فرنیچر اور شیشے توڑ رہے ہیں۔ وزیر اعظم کے قریبی معاون نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ صورتحال ایسی ہے کہ یہ بھی ایک امکان ہے، لیکن میں نہیں جانتا کہ یہ کیسے ہوگا؟ان قریبی ذرائع نے بتایا تھا کہ وہ محفوظ مقام پر منتقل ہونے کے لیے ڈھاکا محل سے روانہ ہو گئی ہیں۔
ضرورپڑھیں:طلبہ کا احتجاج،بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے استعفیٰ دے دیا
دوسری جانب بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے صاحبزادے نے پیر کو ملکی سکیورٹی فورسز پر زور دیا کہ وہ ان کی والدہ کے اقتدار پر کسی بھی طرح کے قبضے کی کوشش کو روکیں۔دارالحکومت ڈھاکہ میں فوجیوں اور پولیس کی بھاری نفری اہم سڑکوں پر گشت کر رہی ہے اور وزیر اعظم شیخ حسینہ کے دفتر جانے والے راستوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہیں۔