(ارشاد قریشی)کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ ہماری مساجد کو شہید کیا جارہا ہے،وہاں مندر بنائے جارہے ہیں، کشمیر کا کنٹرول دہلی کے پاس ہے،اِس وقت سب سے زیادہ بے روزگاری کشمیر میں ہے۔
یوم استحصال کشمیر کی موقع پر راولپنڈی آرٹس کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ کشمیر کاز کے تمام رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے،یاسین ملک صاحب کو گرفتار کر کے ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے،کشمیریوں کا حق چھینا جارہا ہے ان کی نوکریاں ختم کی جارہی ہے،حریت رہنمائوں کو اجازت نہیں کے وہ دنیا میں جا کے اپنا موقف بتا سکے،کشمیریوں کے خلاف پابندیاں لگائی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری مساجد کو شہید کر کے مندر بنائے جارہے ہیں،ایودہ مندر کو بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیا گیا،ایڈوانی کا پلان تھا کے ہم بابری مسجد کو شہید کرنے کے بعد کشمیر کا حق چھینے گے،کشمیر کا کنٹرول دہلی کے پاس ہے،اِس وقت سب سے زیادہ بے روزگاری کشمیر میں ہے ۔
انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں دو ہی مسلے ہے ایک فلسطین کا اور دوسرا کشمیر کادنیا کو چاہیے کے اِس مسلے کا حل نکالے،آج آزاد کشمیر میں لوگوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے،آپ سب ہمارا ساتھ دے ہماری آواز بنے،ہماری زمینوں کو مختلف فوج کے لوگوں کو دے دی گئی ،امن کی بات کرنے والے حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کر دیا گیا ،پرامن ڈائیلاگ کرنے والوں کو زندہ زمین میں دفن کر دیا گیا ۔
مشعال ملک نے مزید کہا کہ کشمیری ہندوستان کے لیے ایک بم بن جائیں گے، خطے کے امن کو تباہ کر دیا گیا ،مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے حقوق کو صلب کر لیا گیا، انڈیا کے ٹوٹنے کا وقت آچکا ہے ،نیپال، بنگلہ دیش، پاکستان، چین اور کشمیر ہندوستان سے تنگ آچکا ہے،ہندوستان اپنی نفرت کی آگ سے خطے کو تباہی کی طرف لے جایا جارہا ہے،دنیا کو ہوش کے ناخن لینا ہو گا، پاکستانی عوام کی شکر گزار ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: عوامی احتجاج رنگ لے آیا،بنگلہ دیشی وزیر اعظم نے گھٹنے ٹیک دئیے،شیخ حسینہ واجد استعفیٰ دے کر ملک سے فرار