پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اجلاس کے منٹس جاری کر دیئے گئے

Aug 05, 2024 | 19:31:PM
پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اجلاس کے منٹس جاری کر دیئے گئے
کیپشن: سپریم کورٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)یکم اگست کی پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی اجلاس کے منٹس جاری کر دیئے گئے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی اجلاس میں صحافی ارشد شریف قتل از خود نوٹس زیر بحث آیا،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہاکہ ارشد شریف کیس میں آئینی تشریح کا نکتہ نہیں ہے،تین رکنی بنچ ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کر سکتا ہے،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ اس مقدمے کی سماعت کر سکتا ہے۔ 

اعلامیہ کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے لارجر بنچ تشکیل دینے کی تجویز دی،جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب نے رائے دی کہ ماضی میں پانچ رکنی لارجر بنچ اس کیس کی سماعت کر چکا ہے،جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر پہلے یہ مقدمہ سن چکے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ کے استعفے کا اعلان کرنے والے بنگلا دیشی آرمی چیف کون ہیں؟

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ججز نے جسٹس جمال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ تشکیل دینے پر زور دیا،چیف جسٹس نے لارجر بنچ تشکیل دینے کی مخالفت کی،تین رکنی کمیٹی نے متفقہ طور پر شریعت اپیلیٹ بنچ کی تشکیل کی منظوری دی،اجلاس میں ایڈہاک ججز پر مشتمل بنچ کو اضافی کیسز دینے کا فیصلہ ہوا،جسٹس (ر)سردار طارق مسعود اور جسٹس( ر) مظہر عالم میاں خیل نے چیف جسٹس کو خط بھیجا،ایڈہاک ججز کے سامنے روزانہ صرف دس مقدمات مقرر کئے جاتے ہیں،ججز کے مطابق انہوں نے ایک گھنٹے کے اندر دس مقدمات کا فیصلہ دے دیا،چیف جسٹس نے ایڈہاک ججز کے جذبے کو سراہا، اجلاس میں 5 اگست سے 6 ستمر تک کے ڈیوٹی روسٹر کی بھی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: شیخ حسینہ بھارت سے بھی فرار، اب کہاں جائیں گی ؟اہم خبر آگئی