خطے میں جنگ اور عدم استحکام کو بڑھانا نہیں چاہتے: ایران

Aug 05, 2024 | 19:45:PM

(24نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایران خطے میں جنگ کے پھیلاؤ پر یقین نہیں رکھتا ہے اور نہ ہی عدم استحکام کی فضا میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔

ایک روز قبل گروپ سیون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے فریقین کشیدگی بڑھانے والے اقدامات سے گریز کریں،گروپ 7کا یہ اجلاس اٹلی کی زیر صدارت ہوا تھا، جس میں شرق اوسط کی تازہ صورت حال کا جائزہ لیا گیا ،حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کو بدھ کے روز تہران میں اچانک قتل کر کے علاقے میں پہلے سے چلی آرہی کشیدگی میں مزید اضافہ کر دیا گیا  تاہم پیر کے روز ایران نے اپنے بیان میں یہ کہہ کر ماحول کو قدرے بہتر کرنا چاہا ہے کہ وہ جنگی پھیلاؤ کی طرف نہیں ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس طلب

مزیدخبریں