بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ، شیخ رشید کا بیان بھی آ گیا

Aug 05, 2024 | 20:32:PM
بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ، شیخ رشید کا بیان بھی آ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے پر سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اہم بیان دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ’’آج بنگلہ دیش میں بھارت کی زیر اثر حکومت کا خاتمہ ہو گیا ہے، یہ وہی 5 اگست ہے جس میں بھارت نے کشمیر پر غاصبانا قبضہ کیا‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں حسینہ واجد حکومت کا خاتمہ، امیر جماعت اسلامی پاکستان نے اہم بیان جاری کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ ’’کشمیریوں سے خون کی حولی کھیلی انشااللہ کشمیر کو آزادی ملے گی، اور پاکستان اپنے مسائل کے چنگل سے اور معیشت کی تباہی سے باہر نکلے گا اور عوام کی فتح ہو گی۔