بنگلہ دیش میں پرتشدد صورتحال پر گہری تشویش ہے،ترجمان برطانوی وزیراعظم

Aug 05, 2024 | 21:25:PM
بنگلہ دیش میں پرتشدد صورتحال پر گہری تشویش ہے،ترجمان برطانوی وزیراعظم
کیپشن: برطانوی وزیراعظم ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں پرتشدد صورتحال پر گہری تشویش ہے،بغیرکسی تشدد پرامن احتجاج کے حق کا تحفظ ہر حال میں ہونا چاہئے۔

ترجمان برطانوی وزیراعظم کاکہناتھا کہ بنگلہ دیش میں گرفتار پرامن مظاہرین کو فوری رہا کیا جائے،بنگلہ دیش میں جمہوریت، امن اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

دوسری جانب یورپی یونین نے بنگلہ دیش میں پرامن طور پر اقتدار کی منتقلی کا مطالبہ کردیا،جوزف بوریل کاکہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں،یورپی یونین کا مزید کہناتھا کہ اقتدار جمہوری طور پر منتخب حکومت کو پرامن طور پر منتقل ہونا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد سیاست میں واپس آئیں گی یا نہیں؟ بیٹے سجیب واجد نے بتا دیا